ایم کیوایم سے نظریاتی اختلاف کل بھی تھا آج بھی ہے ڈاکٹر قدیر
سیاست سے کنارہ کشی کااعلان نہیں کیا،تحریک تحفظ پاکستان کسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اورپاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ میں نے کسی بھی شخص کویہ حق نہیں دیا کہ میرے حوالے سے کوئی بھی رائے قائم کرے۔
گزشتہ روزمیرے حوالے سے ایک فرضی بیان چلایاگیاکہ میں نے سیاست سے کنارہ کشی کااعلان کردیاہے اس بات میں کسی بھی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ ایم کیوایم سے میرانظریاتی اختلاف کل بھی تھا آج بھی ہے۔ ہماری جماعت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ضم نہیں ہوسکتی۔ ہمارے اپنے نظریات ہیں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاکہنا تھا کہ مجھے کسی بھی بات پرشرمندگی کاسامنا نہیں ہے الیکشن میں ہارجیت کواناکامسئلہ نہیں بناناچاہیے۔ عوام نے جس پراعتمادکیاہم بھی اس کے ساتھ ہیں۔آئندہ الیکشن میں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے۔