کالعدم سپاہ صحابہ نے لشکر جھنگوی اور ملک اسحٰق سے لا تعلقی کا فیصلہ کر لیا

سپاہ صحابہ کی قیادت نے الیکشن میں شکست کی ذمے داری گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کو ٹھیرایا ہے۔


Net News July 19, 2013
سپاہ صحابہ کی قیادت نے الیکشن میں شکست کی ذمے داری گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کو ٹھیرایا ہے۔ فوٹو : فائل

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ نے پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے سب سے بڑے ملزم ملک اسحق سے لاتعلقی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بی بی سی اردو ویب سائٹ کے مطابق پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ملک اسحق اور لشکر جھنگوی سے لاتعلقی کا پرچار کریں۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ الیکشن میں شکست کے بعد اہل سنت والجماعت کے جھنڈے تلے کام کرنے والی سپاہ صحابہ کی قیادت نے اس شکست کی ذمے داری گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کو ٹھیرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں