وفاقی حکومت اب سندھ حکومت سے کام لے کر دکھائے گی گورنر سندھ

چور کو چور نہ کہیں تو اور کیا کہیں، دو چور مل کر جمہوریت کو بچانے نکلے ہیں، عمران اسماعیل


Sports Reporter January 23, 2019
چور کو چور نہ کہیں تو اور کیا کہیں، دو چور مل کر جمہوریت کو بچانے نکلے ہیں، عمران اسماعیل۔ فوٹو : فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اب صوبائی حکومت سے کام لے کر دکھائے گی۔

معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیلنج دیتا ہوں کہ وفاقی حکومت اب صوبائی حکومت سے کام لے کر دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چور کو چور نہ کہیں تو اور کیا کہیں، دو چور مل کر جمہوریت کو بچانے نکلے ہیں۔ کراچی کا امن لوٹ رہا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل فخر ہے۔

گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت سے کام نہیں ہوتا،اب وفاقی حکومت صوبے میں کام ان سے کام لے کر دکھائے گی۔ مخالفین کو کہتے ہیں کہ روک سکو تو روک لو۔ انھوں نے چوری کا نام سیاست رکھا ہے، اب چوروں کا انتظام اڈیالہ میں ہوگا۔

ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے تحت منعقدہ سپر کرکٹ لیگ کا فائنل اور تقریب تقسیم انعامات معین خان کرکٹ اسٹیڈیم پر ہوئی، گورنر سندھ عمران اسمعیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر اعلان ڈاٹ کام کے روح رواں میاں محمد عمر کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس کراچی کے حوالے سے مثبت تاثر کا ابھارنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں