فرانس پاکستان کو 13 کروڑ یورو کا رعایتی قرضہ دے گا

دونوں ملکوں کے درمیان پشاورپائیداربس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کیلیے13کروڑ یورو کا رعایتی قرضے کا معاہدہ طے پاگیا۔


Numainda Express January 23, 2019
دونوں ملکوں کے درمیان پشاورپائیداربس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کیلیے13کروڑ یورو کا رعایتی قرضے کا معاہدہ طے پاگیا۔ فوٹو: فائل

فرانس پشاور پائیدار بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کیلیے پاکستان کو 13کروڑ یورو کا رعایتی قرضہ دے گا۔

پاکستان اور فرانس کے درمیان پشاور پائیدار بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کیلیے13کروڑ یورو کا رعایتی قرضے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانیوالے معاہدہ پر پاکستان کیجانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن نور احمد نے دستخط کیے جبکہ فرنس کی جانب سے فرانسیسی سفیر مارک باریٹے اور فرانسیسی ادارہ برائے ڈیولپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی ایمپرو نے دستخط کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں