پاکستان پوسٹ کا نظام بہتر بنانے کیلیے کورین بینک سے قرض لینے کا فیصلہ
مزید 15ہزار دفاتر کھولے جائیں گے، ای ایم ایس پلس سروس مزید بڑھائی جائے گی، مراد سعید
پاکستان پوسٹ کا نظام بہتر بنانے کیلیے کورین بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیٹ کی 3 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس گزشتہ روز ہوئے، پہلے اجلاس میں پاکستان پوسٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کو بتایا گیا کہ پوسٹ کا نظام بہتر کرنے کے لیے کورین ایکزم بینک پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹل سسٹم کیلیے 2 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ کا قرض دے گا۔
پاکستان پوسٹ ملک بھر میں نادرا کے ساتھ مل کر مزید 15ہزار نئے دفاتر کھولنے جا رہا ہے کہ ایکسپریس میل سروس کی ای ایم ایس پلس سروس 6ممالک میں شروع کر دی ہے۔ فروری تک اس کا دائرہ کا ر مزیدبڑھایا جائے گا ۔
وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا رقوم بھجوانے کیلیے نیا سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔ نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا ، پاکستان ایسو سی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ اسسریز مینوفیکچر ز نے بتایا کہ کا ر سازی کی صنعت میں 1.5 بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آرہی ہے تاہم انڈ ر انوائسنگ اور اسمگلنگ کا ر سازی کی صنعت کیلیے ایک بڑا مسئلہ ہے ۔