کرپشن الزامات میں روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولن کو5سال قید

عدالت نے ناولن کومقامی سرکاری ٹمبرکمپنی میں5 لاکھ ڈالر خوردبردکامرتکب قراردیا۔

عدالت نے ناولن کومقامی سرکاری ٹمبرکمپنی میں5 لاکھ ڈالر خوردبردکامرتکب قراردیا۔ فوٹو : فائل

روسی عدالت نے اپوزیشن رہنماالیکسی ناولن کو خوردبرد کے الزام میں5سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا،جج نے ریمارکس دیے کہ مہیا شہادتوںسے الیکسی کاجرم ثابت ہوچکاہے۔


الیکسی صدر پیوٹن کی پالیسیوں کوسخت تنقیدکا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ عدالت نے ناولن کومقامی سرکاری ٹمبرکمپنی میں5 لاکھ ڈالر خوردبردکامرتکب قراردیا۔ الیکسی ناولن نے اس موقع پرکہا کہ وہ ملک سے فرارنہیں ہونگے بلکہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
Load Next Story