نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح منافع کا اعلان

نیشنل بینک کے مطابق 7 سے 30 یوم کی مدت کے اسپیشل نوٹس ڈپازٹس اور سیونگ اکائونٹس پر پر 8فیصد منافع ادا کیا گیا۔


Business Reporter January 23, 2019
نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح منافع کا اعلان۔ فوٹو: فائل

نیشنل بینک آف پاکستان نے 31دسمبر 2018 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے نفع نقصان میں شراکت کی بنیاد پرجمع شدہ رقوم (ڈپازٹس) کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل بینک پریمیم آمدنی سرٹیفکیٹ پر ایک سال کی مدت پر 9فیصد، 2 سال کی مدت کے سرٹیفکیٹ پر 9.25فیصد، 3 سال کی مدت کے لیے 9.55فیصد، 4 سال کی مدت کے لیے 9.80فیصد جبکہ 5 سال کی مدت کے لیے 12فیصد منافع کا اعلان کیا گیا۔

یکم جولائی 2018سے 10اکتوبر 2018تک کی مدت تک کے این بی پی پی ایل ایس ٹرم ڈپازٹس سرٹیفکیٹس پر ایک سال سے 10سال کی مدت سرٹیفکیٹس پر ایک سے 5لاکھ روپے تک کم سے کم 6.05فیصد سے زیادہ سے زیادہ 11.60فیصد منافع کا اعلان کیا۔

50لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک 6.10فیصد سے 11.65فیصد، 10کروڑ سے 50کروڑ روپے کے سرٹیفکیٹس پر 6.15فیصد سے 11.70فیصد، 50 کروڑ سے 100کروڑ روپے پر 6.20فیصد سے 11.75 فیصد جبکہ ایک ارب سے 5ارب روپے پرکم سے کم 6.25 فیصد سے زیادہ سے زیادہ 11.80فیصد منافع ادا کیا گیا۔

11اکتوبر سے 26نومبر تک کے پی ایل ایس پلس ٹرم ڈپازٹس اسی مالیت کے حساب سے کم سے کم 7.75فیصد سے 7.95 فیصد جبکہ مدت کے لحاظ سے کم سے کم 15.30فیصد سے 15.50فیصد تک منافع کا اعلان کیا گیا۔

27 نومبر سے 31دسمبر تک کی مدت کے لیے مالیت کے لحاظ سے کم سے کم 8.80فیصد سے 9فیصد جبکہ مدت کے لحاظ سے کم سے کم 18.30 فیصد سے 18.50فیصد تک منافع کا اعلان کیا گیا۔

این بی پی پریمیم سیور اکائونٹ کے لیے 3دسمبر 2018سے 31دسمبر 2018تک کی مدت کے لیے 10لاکھ روپے تک کے ڈپازٹسپر 9فیصد جبکہ 10لاکھ سے زائد مالیت کے ڈپازٹس پر 8فیصد سالانہ شرح منافع کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں