ووٹرزکی رجسٹریشن کیلیے نادراسے تعاون کرینگےسیاسی قائدین
الیکشن سے قبل رجسٹرڈووٹرزکی تعدادمیںاضافہ ہوگا،چیئرمین نادراطارق ملک کی گفتگو
KARACHI:
سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ووٹر رجسٹریشن میں اضافے کیلیے زیادہ سے زیادہ شہریوںکوکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بناکردینے کے سلسلے میں چیئرمین نادرا طارق ملک کی طرف سے لکھے گئے خط پرمثبت ردعمل ظاہرکیا ہے۔
چیئرمین نادرا نے مجموعی رجسٹرڈ 193 سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرزکو زیادہ سے زیادہ نادرا میں رجسٹرڈکریں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، محموداچکزئی، مولانا سمیع الحق، سینیٹرحاصل بزنجو، سینیٹرمحمد ملک، مسلم لیگ (ن) اور دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے چیئرمین نادرا سے رابطہ کرکے اس اقدام کومثبت قرار دیتے ہوئے اس مہم کوکامیاب بنانے کا اعادہ کیا ہے۔
دیگر سیاسی جماعتوںکے قائدین نے بھی ووٹر رجسٹریشن میں اضافے کیلیے نادراکوتعاون کایقین دلایا ہے ۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ''ایکسپریس'' کے استفسار پر بتایا کہ اس وقت 9 کروڑ 20 لاکھ شہریوںکے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ موجود ہے اور آئندہ چند ماہ میں یہ تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز8 کروڑ 43 لاکھ 63 ہزار ہیں عام انتخابات سے پہلے ان کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔