مچھ بجلی کے 4 ٹاورز اڑا دیے گئے 17اضلاع کو سپلائی معطل

220 اور 132 کے وی کے ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی بحال


Numaindgan Express July 19, 2013
220 اور 132 کے وی کے ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی بحال فوٹو: فائل

سبی اور مچھ کے درمیان نامعلوم افراد نے مین ٹرانسمیشن لائن کے 4ٹاروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کوسحری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کیسکو کے ترجمان کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب بی بی نانی کے علاقے میںنامعلوم افرادنے 220 کے وی اور 132کے وی کے دودو ٹاورز کو اڑا دیا ،220KVکا ایک ٹاور مکمل تباہ ہوگیا۔



تاہم کوئٹہ شہر کو کئی گھنٹے بعد متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی جبکہ باقی متاثرہ اضلاع میں باری باری ایک ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق متاثرہ ٹاوروںکی مرمت وبحالی کاکام صوبائی حکومت سے سکیورٹی کلیرنس ملنے کے بعد شروع کیاجائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں