امریکا میں الطاف حسین کی سلامتی کیلیے دعائیہ اجتماعات

الطاف حسین کا چیپٹرکلوزکرنے کی کوشش کرنیوالے پھرناکام ہوں گے،ایم کیوایم امریکا


Express Desk July 19, 2013
الطاف حسین کا چیپٹرکلوزکرنے کی کوشش کرنیوالے پھرناکام ہوں گے،ایم کیوایم امریکا فوٹو: فائل

ایم کیوایم امریکاکے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرزمحمدارشدحسین اور ندیم صدیقی نے ایم کیو ایم امریکا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹر انچارجزکے اجلاس میں ایم کیو ایم کیخلاف جاری میڈیا ٹرائل اوراندرونی و بیرونی سازشوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔

جنید فہمی نے اجلاس کے شرکا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھرالطاف حسین کاچیپٹر کلوزکرنے کی خواہش رکھنے والی قوتیں متحدہو چکی ہیں،ایم کیو ایم کے خلاف 19جون 1992کے بھیانک ریاستی آپریشن سے منظر عام پرآنے والامائنس الطاف حسین فارمولاآج بھی مختلف شکلوں میں سامنے لایا جارہاہے جس کا مقصد پاکستان کے اس واحدسیاسی رہنماکو راستے سے ہٹاناہے جو پاکستان میں کرپٹ سیاسی نظام، وڈیرہ شاہی،جاگیرداری اور طالبانائزیشن کیخلاف ہے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کویہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم کے بانی اورمتفقہ قائد ہیں۔



جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتیں اس باربھی اسی گھسے پٹے اسکرپٹ کاسہارا لے کر ایم کیو ایم اورالطاف حسین کے خلاف صف آراہیں جوحق پرست عوام کی جانب سے بار بار مسترد کیا جاچکا ہے،ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی سازشیں پرانی ہیں صرف چہرے اور حربے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزر ندیم صدیقی نے کہا کہ پاکستان سے لے کربرطانیہ اور امریکاتک ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنان الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی قومی اوربین الاقوامی سازشوں کوناکام بنانے کیلیے متحد،منظم اورپوری طرح تیارہیں۔دریں اثنا ایم کیو ایم امریکاکے مختلف شہروں میں الطاف حسین کو تمام تر سازشوں سے محفوظ رکھنے، ان کی حفاظت اورسلامتی کیلیے دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں ایم کیو ایم امریکاکے ذمے داران، کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |