سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر پابندی لگنے کا سامنا

آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔


Sports Desk January 23, 2019
آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی لگنے کا سامنا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو پر اُردو میں فقرے بازی

ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ 'ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو''۔



ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر اسٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |