چوہدری سرور کو پاکستان میں اہم ذمے داری ملنے کا امکانبرطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ

چوہدری سرور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ

چوہدری سرور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ فوٹو: فائل

برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے مسلم رکن پاکستانی نژاد چوہدری سرور نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔


انھیں پاکستان میں اہم ذمے داری سونپی جارہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چوہدری سرور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔ انھیں پاکستان میں ن لیگ کی حکومت کے قیام کے بعد برطانیہ میں واجد شمس الحسن کی جگہ پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم ذرائع کے مطابق چوہدری سرور اپنی برطانوی شہریت سے دستبردار ہوکر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انھیں پنجاب یاوفاق میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔
Load Next Story