پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو میجر جنرلر محمد جاوید نے استعفیٰ دیدیا

محمد جاوید کے دور میں پاکستان اسٹیل کومجموعی طور پر 14 ارب 60 کروڑ روپے بیل آؤٹ پیکیج کی مد میں دیے گئے


Staff Reporter July 19, 2013
محمد جاوید کے دور میں پاکستان اسٹیل کومجموعی طور پر 14 ارب 60 کروڑ روپے بیل آؤٹ پیکیج کی مد میں دیے گئے مگر مالی بحران دور نہ ہو سکا. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ر) محمد جاوید نے استعفیٰ دے دیا، ذرائع کے مطابق کے ایس ایس سی کی جانب سے بجلی کاٹے جانے کے بحران کے بعد محمد جاوید دو روز قبل17 جولائی کو اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے ۔

جہاں انھیں وزارت پیداوار نے طلب کیا تھا جہاں انھوں نے بیل آوٹ پیکیج ملنے میں ناکامی اور مالی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر انھوں نے اپنا استعفیٰ وزارت پیدوار کو پیش کر دیا تھا ، میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے 26 اپریل 2012 میں سی ای او پاکستان اسٹیل کا عہدہ سنبھالا تھا اس عہدے کے لیے وزارت پیداوار پہلے ہی اخبارات میں اشتہار شائع کرا چکی تھی جس کے جوب میں کئی درخواستیں وزارت پیدا وار کو موصول ہوچکی ہیں تاہم کسی بھی نام کا حتمی تعین نہیں کیا گیا تھا مگر یہ طے تھا کہ اس عہدے کے لیے کسی اور کا چناؤ کیا جائے گا ، پاکستان اسٹیل اس وقت اپنے تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گزررہی ہے ، ادارے کے ملازمین کو مئی آدھی تنخواہ جاری کی گئی ہے اور پیداوار بھی 14 فیصد سطح پر آچکی ہے۔

اسلام آباد روانگی سے قبل میجرجنرل (ر) محمد جاوید اپنے عہدے کا چارج ڈائریکٹر پروڈکشن واصف محمود کو دے چکے تھے ، محمد جاوید کے دور میں پاکستان اسٹیل کومجموعی طور پر 14 ارب 60 کروڑ روپے بیل آؤٹ پیکیج کی مد میں دیے گئے مگر مالی بحران دور نہ ہو سکا واضح رہے کہ مالی سال2008-09 میں پاکستان اسٹیل مل کو 26 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا تھا ،2009-10 میں ادارے کو ساڑھے گیارہ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مالی سال 2010-11 میں 12 ارب روپے ، 2011-12 میں21 ارب روپے اور اب گزرے مالی سالی 2013-14 تقریباً 26 ارب روپے کے خسارے کا اندازہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اگست سے پہلے خم مال نہ ملا تو پاکستان اسٹیل کے بند ہونے کا امکان ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں