گلگت میں حالات بدستور کشیدہ مزید 4 افراد ہلاک

کاروباری مراکزبند،لوگوں کوگھروں میںرہنے کی ہدایت،صرف پیدل چلنے والے افرادکوشہرمیںداخلے کی اجازت،فوج نہیںبلائی

کاروباری مراکزبند،لوگوںکوگھروں میںرہنے کی ہدایت،صرف پیدل چلنے والے افرادکوشہرمیںداخلے کی اجازت،فوج نہیںبلائی،ڈی آئی جی ، فوٹو : پی پی آئی ، فائل

گلگت میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عیدکے تیسرے روز بھی تمام مارکیٹیں بند رہیں اور ٹرانسپورٹ کانظام بھی مکمل طور پر معطل رہا،سیکیورٹی اہلکارشہرمیںگشت کر تے رہے اورپیدل چلنے والے افرادکی سخت جامہ تلاشی لی جاتی رہی،محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی طرف سے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر انتظا میہ نے شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری،دو افراد سے زیادہ افراد کے اکٹھے چلنے اور اسلحہ کی نمائش پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائدکر دی۔

ٹرانسپورٹ کانظام معطل ہونے سے گلگت سے راولپنڈی ،ہنزہ نگر،اسکردواور غذر آنے جانے والے مسافروںکو شدید مشکلات سے دوچارہونا پڑا۔سرکاری ملازمین اوراسپتال عملہ بھی انتظا میہ کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی لگانے کی وجہ سے ڈیوٹی پرحاضر نہ ہو سکے ،اس سبب اسپتالوں میں زیر علاج مریض بھی علاج معالج سے محروم رہے ۔اس غیر اعلانیہ کرفیوکے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

منگل کو شہر میںفائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ۔فائرنگ کاپہلا واقعہ پولیس چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سوات اخبار فروش یو نین کے صدرعبدالحکیم جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی مراد زخمی ہوگیا ۔دوسرا واقعہ یادگارچوک گلگت کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں کمبائنڈ ملٹری اسپتال گلگت میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔


اے پی پی کے مطابق گلگت شہر میںگزشتہ رات تشددکے واقعات میں3 افرادکی ہلاکت کے بعد مقامی انتظامیہ نے ہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت کیلیے پابندی عائد کردی ہے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز علی شیر نے کہاہے کہ گلگت شہرکے اندر نہ کوئی گاڑی چلا سکتا ہے نہ موٹر سائیکل اس طرح شہر کے باہر سے گاڑیوں کا داخلہ بھی بندکردیا گیاتاہم پیدل چلنے پرکوئی پابندی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات تشددکے دو الگ الگ واقعات میں 3فراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھاجن میں ایک کاتعلق ایف سی سے تھا۔

انہوں نے گلگت شہرمیںآرمی کی تعیناتی کی تردیدکی۔ثناء نیوزکے مطابق گلگت پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے فرنٹیئرکانسٹیبلری کے ایک اہلکارکوہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔انکاکہناہے کہ زخمی اہلکارکوہسپتال میںداخل کرادیاگیاہے جہاں اسکی حالت بہتر ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ یہ واقعہ گلگت شہر میں ڈپٹی کمشنرکے دفترکے قریب پیش آیا، یہ اہلکار ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں تعینات ہیں۔

آن لائن کے مطابق گلگت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایف سی اہلکارسمیت4افراد قتل ہوگئے،شہرکے تمام کاروباری مراکزکوبندکرانے کیلیے ضلعی حکومت کی جانب سے مساجد اورگاڑیوں کے ذریعے لائوڈ اسپیکرز پر اعلانات کیے گئے اورشہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ادھراسلام آباداورگلگت کے درمیان فضائی سروس بھی گزشتہ چارروز سے بند ہے جس سے عیدمنانے کیلیے جانیوالوں کواسلام آباداوردیگرعلاقوں میں واپسی کیلیے مشکلات کاسامنا ہے۔
Load Next Story