لندن میں سب ٹھیک ہے کارکنوں کوجلدخوشخبری ملے گی فروغ نسیم

الطاف حسین اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں،مائنس الطاف حسین فارمولاکبھی کامیاب نہیں ہواہے، فروغ نسیم


Staff Reporter July 19, 2013
الطاف حسین اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں،مائنس الطاف حسین فارمولاکبھی کامیاب نہیں ہواہے، فروغ نسیم فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورماہرقانون بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ لندن میں سب ٹھیک ہے اور الطاف حسین خیریت سے ہیں۔

بدھ کو لندن سے واپسی پرکراچی ایئرپورٹ پرایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جب تک میں لندن نہیں گیاتھااور میڈیاپرجو رپورٹس پیش کی جارہی تھیں ان کی وجہ سے میں بھی پریشان تھالیکن جب لندن گیااورحالات کا جائزہ لیاتووہاں سب کچھ ٹھیک ہے،میڈیا میں 17 جولائی کے حوالے سے جوقیاس آرائیاں کی جارہی تھیں وہ غلط ثابت ہوئیں اور اب25جولائی کے حوالے سے جو کہاجارہاہے وہ بھی غلط ثابت ہوگا،

ایم کیوایم کے کارکنان کوجلدخوشخبری ملے گی،الطاف حسین اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں،مائنس الطاف حسین فارمولاکبھی کامیاب نہیں ہواہے،اس طرح کی سازش کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں