لیاری سے نقل مکانی جاری مزید40 خاندان بدین پہنچ گئے

اب تک بدین پہنچے والوں کی تعداد2ہزارسے تجاوزکر گئی ہے۔


Monitoring Desk July 19, 2013
،اب تک بدین پہنچے والوں کی تعداد2ہزارسے تجاوزکر گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے لیاری سے لوگوں کی نقل مکانی کاسلسلہ جاری رہا،بدامنی سے تنگ مزید40خاندان بدین پہنچ گئے۔

ایک ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بدامنی کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،اب تک بدین پہنچے والوں کی تعداد2ہزارسے تجاوزکر گئی ہے۔ متاثرہ افرادکاکہنا ہے کہ کراچی جل رہاہے ان کی نسل کشی کی جارہی ہے،وہ اپنی جان بچا کرنکلے ہیں،قیام امن تک لیاری واپس نہیں جا سکتے۔

کچھ افراد نے عارضی طور پر ڈی سی چوک پر ڈیرا ڈالاہے تو کچھ متاثرین درگاہ شاہ گریوکے اردگردکھلے آسمان تلے بے یارومددگاربیٹھے ہیں،لوگوں کوکھانے اورپینے کے صاف پانی اور دیگربنیادی ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے شدیدمشکلات کاسامناہے،انتظامیہ کی طرف سے بھی نقل مکانی کرنے والوں کیلیے مناسب انتظامات نہیںکیے جارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں