پنجاب میں کشتی الٹنے اور نہاتے ہوئے 7 خواتین سمیت 18 افراد ڈوب گئے
تونسہ:خاندان کی 7 خواتین پکنک منانے گئیں‘ 6 ڈوب گئیں‘ہیڈ اسلام پر رفیق،شاہد،ہیڈ پنجند پرمیلسی کے ارشاد،حق نواز ڈوب گئے
KARACHI:
عید اور باسی عیدپرہیڈ پنجند'تونسہ ندی اورہیڈ اسلام میں کشتی الٹنے اور نہاتے ہوئے 7 خواتین سمیت 18 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ 6 خواتین اور 3 نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ ہیڈ پنجندو علی پور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ہیڈ پنجند پر کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے۔ جن میں ایک عورت اور بچے سمیت 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 8 لاپتہ افراد میں سے 2 لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ پنجند پل پر بدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث جتوئی اور علی پور کے 14 افراد جن میں خواتین او ربچے بھی شامل تھے کشتی میں سوار ہوکر جنوبی کنارے سے شمالی کنارے جارہے تھے کہ درمیان میں اوور لوڈ کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ مقامی غوطہ خوروںنے 6 افراد ذیشان، کامران، نذیر احمد، محمد ندیم، ایک خاتون شمیم مائی اور اس کے بچے قیوم کو زندہ نکال لیا جبکہ 8 افراد فیصل عباس، خضر، اعظم، جانی شاہ، مجاہد اور ایک نامعلوم خاتون 2 بچوں سمیت لاپتہ ہوگئے۔
بعدازاں ایک لاش نکال لی گئی لاپتہ ہونے والوں 7 افراد کا تعلق جتوئی جبکہ ایک کا تعلق علی پور سے تھا۔تونسہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پکنک مناتے ہوئے ایک ہی خاندان کی چھ خواتین پہاڑی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ محلہ شمالی کے رہائشی سابق کونسلر قاضی زبیر کے خاندان کی عورتیں پہاڑی علاقہ گاکی میں سیر کے لیے گئیں ایک خاتون نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلی گئی جس کوبچاتے ہوئے دوبہنوں سمیت چھ خواتین ڈوب گئیں ایک کو بچالیا گیامقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا۔
وہاڑی اور لڈن سے ایکسپریس نمائندگان کے مطابق عیدالفطر کے روز 2 نوجوان چک نمبر 69 ڈبلیو بی کا 28 سالہ محمد رفیق اور کچی پکی کا 19 سالہ محمد شاہد ہیڈ اسلام پر نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ دونوں نوجوانوںکی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ میلسی سے نامہ نگار کے مطابق دو دوست ارشاد اور حق نواز تفریح کیلیے ہیڈ پنجند گئے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے' دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔