فائرنگ کرکے میاں بیوی کو زخمی کرنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

مقدمے میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں


ویب ڈیسک January 23, 2019
مقدمے میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کو زخمی کرنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

کورنگی میں اتوار کی شب فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں زاہد اور مجید کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

واضح رہے کہ اتوار کو کورنگی میں پولیس کی فائرنگ سے خاتون ثاقبہ اور اس کا شوہر عدنان زخمی ہوئے تھے جب کہ مقدمے میں نامزد دونوں پولیس اہلکاروں کو واقعے کے دن ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں