متحدہ نے سابق وزیراعظم راجاپرویزکے فنڈز سے ایک پائی نہیںلیترجمان ایم کیوایم

صوابدیدی فنڈز کے حوالے سے کیاجانے والادعویٰ اورشائع ہونے والی خبرسراسرغلط اورگمراہ کن ہے۔ ترجمان ایم کیوایم


Express Desk July 19, 2013
صوابدیدی فنڈز کے حوالے سے کیاجانے والادعویٰ اورشائع ہونے والی خبرسراسرغلط اورگمراہ کن ہے۔ ترجمان ایم کیوایم . فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبرکی سختی سے تردیدکی ہے ۔

جس میں ڈی جی آڈٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ سابق وزیراعظم راجاپرویزاشرف کی جانب سے مختلف جماعتوں کوصوابدیدی فنڈزمیں رقم دی گئی اوراس میں دیگرجماعتوں کے ساتھ ایم کیوایم کا بھی نام لیاگیا۔ ترجمان نے اس کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے صوابدیدی فنڈزسے ایک پائی بھی وصول نہیں کی اوراس حوالے سے کیاجانے والادعویٰ اورشائع ہونے والی خبرسراسرغلط اورگمراہ کن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |