مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ پائلٹ شہید

ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے، ترجمان پاک فضائیہ


ویب ڈیسک January 23, 2019
پاکستان ایئر فورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے، ڈی سی مستونگ: فوٹو: فائل

کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جب کہ پائلٹ شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی گرکرتباہ جب کہ حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پرتھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے۔

دوسری جانب ڈی سی مستونگ ممتازکھیتران کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں