شہباز شریف کی آشیانہ کرپشن کیس میں درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

عدالت نے شہباز شریف کے خلاف دونوں کیسز میں ڈی جی نیب سے29جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا


ویب ڈیسک January 23, 2019
عدالت نے شہباز شریف کے خلاف دونوں کیسز میں ڈی جی نیب سے29جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا فوٹوفائل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اوررمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

شہباز شریف کے وکلا اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں، انہیں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا جب کہ رمضان شوگر ملز کیس بھی بے بنیاد ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئےکہا عدالت دونوں کیسز میں شہباز شریف کی ضمانتیں منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی جی نیب سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے شہباز شریف کی دونوں کیسوں میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور صاف پانی کیس سمیت مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ دیگر ملزمان میں احد چیمہ، شاہد شفیق، امتیاز حیدر، بلال قدوائی، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں