اسپتال میں داخل نہ کرکے نواز شریف کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ڈاکٹر عدنان

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی، ذاتی معالج نواز شریف

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی، ذاتی معالج نواز شریف۔ فوٹو:فائل

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل نہ کرکے صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں کل موصول ہوئیں ہیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔




ڈاکٹر عدنان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونا چاہیے، انہیں اسپتال میں داخل نہ کرکے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
Load Next Story