عراق میں حکومتی عہدے کیلیے دہری شہریت چھوڑنے کا مسودہ منظور

نئے آئینی بل کو منظوری کیلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جلد پیش کیاجائیگا،ذرائع

نئے آئینی بل کو منظوری کیلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جلد پیش کیاجائیگا،ذرائع فوٹو: وکی پیڈیا

عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی مخلوط کابینہ نے طویل بحث و مباحثے کے بعد اعلیٰ حکومتی عہدوں کیلیے دہری شہریت ترک کرنے کے مسودہ قانون کی منظوری دیدی۔

نئے آئینی بل کو منظوری کیلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جلد ہی پیش کئے جانے کا امکان ہے، جہاں بل پرگرما گرم بحث کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔




عراق کا آئین عام شہریوں کو دوہری شہریت رکھنے کا حق دیتا ہے۔ نئے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد حکومتی عہدہ یا دوسرے ملک کی شہریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
Load Next Story