مختصر عرصے میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کم کردی عابد شیر علی

حکومت جو کام نہیں کرسکتی اسکا اعلان نہ کرے، حالات میں بہتری نظر نہیں آرہی، جہانگیر ترین

اعلان کے برعکس سحروافطار میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، عاصمہ ارباب کی لائیوود طلعت میں گفتگو فوٹو : فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ہیں ہم نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے اور اس وقت پاکستان کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں 20،20 گھنٹے بجلی جاتی ہو ہم نے اب تک 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کو کم کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عید سے قبل وزیراعظم نوازشریف بجلی کے ایشو پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ہم ہوا میں تیر نہیں چلانا چاہتے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے سسٹم کی یہ پرابلم ہے کہ جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو پچھلی حکومت کو موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے، نئی حکومت بھی ایسا ہی کررہی ہے، حکومت کو سچ بولنا چاہیے ان کو بتانا چاہیے کہ ہم یہ کام کرسکتے ہیں اورحکومت جو کام نہیں کرسکتی اس کا اعلان نہ کرے۔




سچی بات یہ ہے کہ عوام کو حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آئے، حکومت عید سے قبل اپنی کوئی پالیسی نہیں دینا چاہتی اور اس تاخیر کی وجہ سے عوام کا بہت نقصان ہورہا ہے۔سابق رکن اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہاکہ حکومت نے کہا کہ رمضان میں سحروافطار کے موقع پر بجلی نہیں جائیگی لیکن ایسا نہیں ہورہا، حکومت بجلی،گیس چوروں کو پکڑ رہی ہے جو بہت ٹھیک ہے لیکن اس پر گیلریز میں جانا مناسب نہیں۔
Load Next Story