نواز شریف کا بھارت سے متعلق بیان قومی مفاد کیخلاف ہے منور حسن

بھارت پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دلانا چاہتا ہے ،ن لیگ قیادت اس پر خاموش ہے


Numainda Express July 19, 2013
بھارت پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دلانا چاہتا ہے ،ن لیگ قیادت اس پر خاموش ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسیدمنورحسن نے ''وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کہ''بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لیے ہرممکن کوشش کرینگے اوراس مقصدکے لیے بیک ڈور ڈپلومیسی کا آغاز کردیا '' پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انکا یہ بیان انتہائی افسوسناک اور قومی امنگوں اور مفادات کے صریحاً خلاف ہے۔

ایک بیان میںانھوں نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ قومی مفادات کوپس پشت ڈال کر بھارت دوستی اوراس سے پیارکی پینگیں بڑھانے کی کوشش کی ہے اور وہ اس حد تک چلے گئے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کو ختم کردینے کی تجویز تک دے چکے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کو بدنام کرنے اور دہشت گرداسٹیٹ قرار دلوانے کے لیے ایڑی چوٹی کازور لگا رہی ہے لیکن وزارت خارجہ سے لے کر ن لیگ کی لیڈر شپ تک سب نے خاموشی اختیارکررکھی ہے،انھوں نے کہاکہ یوں محسوس ہوتاہے کہ ن لیگ امریکا کے ساتھ اپنے اقتدار کے لیے یہ سمجھوتہ کرکے بر سر اقتدار آئی ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کوہرقیمت پر بڑھایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں