بھارتی اداکار شترو گھن سنہا اگلے ماہ پاکستان آئیں گے

شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔


Umair Ali Anjum July 19, 2013
شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

SHEFFIELD: بھارتی اداکار شتروگھن سنہا اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔

شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوستوں کی جانب سے موصول ہونے والی محبتیں مجھے پاکستان کی یاد دلاتی ہیں، اس لیے اکثر پاکستان آجاتا ہوں۔ یہاں دوستوں سے ملکر اچھا لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری بیٹی سوناکشی کو بھی پاکستان دیکھنے کا بہت شوق ہے خاص کر وہ کراچی اور لاہور دیکھنے کی متمنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں