سپریم کورٹ کا آصف زرداری کی نااہلی کیلیے درخواست پراعتراض

درخواستیں متعلقہ فورم پر دائر نہیں کی گئیں، رجسٹرار آفس کا اعتراض


ویب ڈیسک January 23, 2019
درخواستیں متعلقہ فورم پر دائر نہیں کی گئیں، رجسٹرار آفس کا اعتراض۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواستیں متعلقہ فورم پر دائر نہیں کی گئیں جب کہ براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

واضح رہے کہ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثہ جات کو ظاہر نہیں کیا لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔