ضمنی الیکشن اے این پی اور جے یو آئی ف میں انتخابی اتحاد قائم

اے این پی قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں پر جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی۔


ویب ڈیسک July 19, 2013
این اے 13 صوابی، این اے 25 ٹانک، این اے 27 لکی مروت اور پی کے 70 بنوں سے اے این پی کا کوئی بھی امیدوار انتخاب نہیں لڑے گا۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) نے ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی اتحاد قائم کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر اے این پی کی جب کہ اے این پی قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں پر جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون، این اے 5 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 پر جے یو آئی (ف) اپنا کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی جب کہ این اے 13 صوابی، این اے 25 ٹانک، این اے 27 لکی مروت اور پی کے 70 بنوں سے اے این پی کا کوئی بھی امیدوار انتخاب نہیں لڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں