13ارب کے نادہندہ اداروں کی بجلی منقطع کر نے کیلیے آخری نوٹس

چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزراکے دفاترورہائشگاہیں بھی شامل،آزادکشمیرحکومت سرفہرست


INP August 23, 2012
چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزراکے دفاترورہائشگاہیں بھی شامل،آزادکشمیرحکومت سرفہرست ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 13 ارب کے نادہندہ چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزراکے دفاتر ورہائشگاہوںسمیت کئی سرکاری ونیم سرکاری اداروںکوادائیگی نہ ہونے پربجلی منقطع کر نے کا 27 اگست کیلیے حتمی نوٹس جاری کردیا۔

بدھ کوآئیسکوکیجانب سے جاری بیان میںکہاگیاکہ چیئرمین سینیٹ کے دفاتر ورہائشگاہیں 5 کروڑ 11 لاکھ کی نادہندہ ہیں جبکہ وفاقی وزراکے دفاتر ورہائشگاہیں ایک کروڑ 22 لاکھ کی نادہندہ ہیں،آزادجموں وکشمیرحکومت 10 ارب 64 کروڑ کی واجب الادا رقم کیساتھ نادہندگان میںسب سے سرفہرست ہے،سی ڈی اے ایک ارب 71کروڑ،کینٹ بورڈ چکلالہ 45 کروڑ،ٹی ایم اے راول ٹائون 4 کروڑ کی نادہندہ ہیں،آئیسکو کے مطابق وفاقی و صوبائی پولیس کے محکمے اورہسپتال بھی نادہندگان میںشامل ہیں۔اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام نادہندگان اداروں کوبجلی منقطع کرنیکا27 اگست تک آخری نوٹس جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں