شلپا شیٹھی پر قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج

شلپا کے والد کو ان کے خاندان کے مشترکہ کاروبار کیلیے پیسے دیئے لیکن انہوں نے رقم واپس نہیں کی، مدعی کا موقف


ویب ڈیسک January 23, 2019
شو روم مالک نے شلپا شیٹھی کے والد کو کاروبار کے لئے مالی مدد کے طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور اُن کی فیملی پر لاکھوں روپے قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار شوروم کے مالک نے شلپا شیٹھی کی پوری فیملی پر مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس میں اداکارہ کی فیملی پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ 2015 میں شو روم مالک نے شلپا شیٹھی کے والد سریندرا کو کاروبار کے لئے مالی مدد کے طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی اور جسے سود کے ساتھ 2017 تک ادا کرنی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ شوروم مالک کی جانب سے مختلف حصوں میں 21 لاکھ کی رقم بطور چیک اداکارہ کے والد کو دی گئی اور ان تمام لین دین کا سریندرا کی اہلیہ ،شلپا شیٹھی اور شمیتا شیٹھی کو باخوبی علم تھا کیوں کہ وہ لوگ بھی بزنس پارٹنر تھے تاہم رقم کی ادائیگی سے قبل ہی سریندرا کے انتقال کے بعد اُن کی فیملی سے رقم کا مطالبہ کیا گیا جسے انہوں نے دینے سے انکار کردیا۔

شلپا شیٹھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا کبھی بھی والد کے کاروبار میں کوئی کردار نہیں رہا اور نہ ہی ہمیں کمپنی کے لین دین کا کوئی علم ہے۔ ہم پر الزام لگانے والا شخص صرف میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میں اس شخص کو فیملی کار کے مکینک کے طور پر جانتی ہوں۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی سمیت اُن کی فیملی کو رواں ماہ ہی سماعت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں