کاروباری و تجارتی تنظیموں نے ترمیمی مالیاتی بل کو کاروبار دوست قرار دے دیا

ہم حکومت کے اعلان کردہ اکنامکس ریفارمز کی بھر پور تائید کرتے ہیں،تاجربرادری

ہم حکومت کے اعلان کردہ اکنامکس ریفارمز کی بھر پور تائید کرتے ہیں،تاجربرادری۔ فوٹو: فائل

صنعتی و تجارتی تنظیموں اور بزنس کمیونٹی نے ترمیمی مالیاتی بل کو سرمایہ کار و کاروبار دوست قرار دے دیا۔ترمیمی مالیاتی بل سے ملک میں کاروباری طبقے کا اعتماد بحال اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترمیمی مالیاتی بل 2019ء کو خوش آئند قرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کی بہت سی تجاویز حکومت نے تسلیم کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور خاتمہ پیداواری لاگت میں کمی لائے گا، اس سے اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ایس ایم ای سیکٹر کو فائدہ ہوگا اور ان میں بینکوں کی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق سے کار انڈسٹری کا حجم تیس فیصد تک کم ہوا، حکومت نے نان فائلر کو گاڑی خریدنے کی اجازت دیکر اچھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی گھروں پر ٹیکس میں کمی اور نیوز پرنٹ پر ڈیوٹی کا خاتمہ اچھے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں نئی انڈسٹری کو ٹیکسوں سے چھوٹ دینا خوش آئند مگر یہی چھوٹ صنعتی وسعت سازی پر بھی دی جائے۔


لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے لیے آلات کی مینوفیکچرنگ کو ٹیکس چھوٹ دینے سے روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے انویسٹر کو فائدہ ہوگا، موبائل فون پر ڈیوٹی نہ بڑھانا اچھا قدم جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے تاجر سکھ کا سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری برادری مارک اپ ریٹ میں کمی کی توقع کررہی تھی لیکن اس کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، شاہد حسن شیخ، محمد علی میاں، میاں مظفر علی، فاروق افتخار، میاں نعمان کبیر، امجد علی جاوا، عرفان اقبال شیخ ، ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔ انجمن تاجران لاہور(رجسٹرڈ)نے منی بجٹ کوخوش آئند قراردے دیا۔ انجمن تاجران لاہورکے صدرمجاہد مقصود بٹ نے منی بجٹ کومثبت قراردے دیا،انہوں نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن پرفائلرکیلئے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔

تاجربرادری کی جدوجہد رنگ لے آئی۔نان فائلرزکوچھوٹ دینا اچھا اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ بجٹ تاجربرادری کیلئے خوش آئند ہے،پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے منی بجٹ (اکنامک ریفارمز) کو تاجر دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اعلان کردہ اکنامکس ریفارمز کی بھر پور تائید کرتے ہیں۔ اکنامک ریفارمز بہت اچھے ہین۔ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔
Load Next Story