کراچی میں رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

ملزم پر بے ہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے نشانات اسپتال میں موجود اس کی لاش پر واضح طورنمایاں تھے


ویب ڈیسک July 19, 2013
رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں بلال عرف ملا کو 17 جولائی کو گرفتار کیا تھا، ایس ایچ او سچل فوٹو: فائل

شہر میں پولیس کی زیرحراست ملزمان کی تشدد سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم دوران حراست ہلاک ہو گیا۔

ایس ایچ او سچل کے مطابق رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں بلال عرف ملا کو 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ دوران حراست ہلاک ہو گیا۔ بلال عرف ملا کی ہلاکت شہرقائد میں پولیس تشدد سے قیدی کی ہلاکت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مبینہ ماسٹرمائنڈ بشیرلغاری پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکا ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کا ملزم بھی دوران حراست پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق ملزم پر بے ہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے نشانات اسپتال میں موجود اس کی لاش پر واضح طورنمایاں تھے،دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ نے قیدی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں