تیسرا ون ڈے ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

امید ہے وکٹ بیٹسمینوں کو مدد فراہم کرے گی اور اس پر زیادہ رنز بنيں گے، مصباح الحق


ویب ڈیسک July 19, 2013
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ فوٹو: ڈبلیو آئی سی بی

تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسدعلی کی جگہ جنیدخان اور اسد شفیق کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ابتدائی دونوں میچوں میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا تاہم ٹاس کے بعد کپتان مصباح الحق نے امید کا اظہار کیا کہ وکٹ بیٹسمینوں کو مدد فراہم کرے گی اور اس پر زیادہ رنز بنيں گے۔ اس سے قبل کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں