کرکٹرز کی قریبی شخصیات بھی کرپشن میں ملوث ہونے لگیں
سری لنکن ٹیم اینالسٹ نے پلیئرکومنتخب کرانے کیلیے رشوت کی آفر کی، رپورٹ
کرکٹرز کی قریبی شخصیات بھی کرپشن میں ملوث ہونے لگیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جب سے سری لنکا میں کرپشن کے خلاف میدان میں اتری کرپٹ مافیا کافی محتاط ہوچکا،کسی بھی قسم کے مشکوک رابطے کی فوری اطلاع بھی دی جا رہی ہے۔ ایک روز قبل سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیم اینالسٹ سنتھ جیاسندرا کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا، اس حوالے سے ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے تصدیق کی تھی کہ ان کے خلاف کارروائی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی شکایت پر ہوئی۔
جیاسندرا ایس ایل سی میں 15 برس سے زائد عرصے سے ملازم ہیں، وہ طویل عرصے تک ٹیم کے ویڈیو اینالسٹ کے طور پر کام کرچکے اور آر پریماداسا اسٹیڈیم میں قائم برائن سینٹر میں کام کررہے تھے۔ اب معلوم ہے کہ انھوں نے ہی چند روز قبل وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو کو ایک اسپن بولنگ آل راؤنڈر کو ٹیم میں شامل کرنے کیلیے رشوت کی پیشکش کی تھی، جنھوں نے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ اس وقت سری لنکا میں موجود آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل کو دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق جیاسندرا نے رشوت کی پیشکش اپنی جانب سے نہیں بلکہ مذکورہ اسپن بولنگ آل راؤنڈر کے کہنے پر کی تھی، اب انھیں اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی۔ دوسری جانب آئی سی سی کی2 ہفتوں کی عام معافی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف افراد کی جانب سے ماضی کے مشکوک رابطوں کی رپورٹ کرنے سلسلہ جاری ہے، الیکس مارشل پہلے ہی رپورٹ کرنے والوں کی تعداد کو حوصلہ افزا قرار دے چکے ہیں۔