پی پی ایل کا گھروں کو روشن کرنے کیلیے 15 ملین کا عطیہ
رقم آواران میں 500 گھروں کو شمسی توانائی سے چلنے والے آلات پر مبنی ماڈیولز کیلیے دی گئی
تیل و گیس تلاش کرنے والی قومی کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل ) نے ضلع آواران،بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کی شدید ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے 500 گھروں کو شمسی توانائی سے چلنے والے آلات پر مبنی ماڈیولز(ایس پی ایم) فراہم کرنے کے لیے 15.5 ملین روپے کا عطیہ دیا۔
ضلع آواران کے متعلقہ دیہات سے تعلق رکھنے والے نامزد افراد کوایس پی ایم چلانے، اس کی کارکردگی کو برقرار رکھنے اور مرمت کرنے سے متعلق ان کی استعداد بڑھانے کے لیے22 تا23 جنوری کے دوران کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے 2 روزہ تربیتی پروگرام میں تربیت فراہم کی گئی۔
پی پی ایل کے جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز فرقان الدین شیخ نے منصوبے پر عمل درآمد کرانے والی شراکت دار سندھ ریڈیئنٹ آرگنائزیشن (ایس آر او) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام حسین خواجہ اور دونوں اداروں کے عہدیداران کی موجودگی میں شرکا میںاسناد تقسیم کیں۔
پی پی ایل کے دیے گئے عطیات کے تحت ضلع آواران کی تحصیلوں آواران اور مشکائی کے 24 دیہات کے لیے 500 ایس پی ایم کی خریداری و تقسیم جن میں سے ہر ایک ماڈیول میں 3 ایل ای ڈی لیمپس اور ایک سی ڈی فین شامل ہیں۔