ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 13 ارب ڈالر سے تجاوز خوراک کی فاضل تجارت

سال2012-13میں جیولری1.2ارب،فارما87کروڑ،سیمنٹ58کروڑ،اسپورٹس گڈز33 کروڑکی ایکسپورٹ،خوراک کی درآمد 4.18ارب ڈالررہی۔


Kamran Aziz July 20, 2013
پٹرولیم 14.9ارب،زرعی مداخل وکیمیکلز6.37ارب، مشینری 5.7 ارب، ٹیکسٹائل2.6ارب،ٹرانسپورٹ2.1 ارب اور دھاتیں 3.3 ارب ڈالر کی منگوائی گئیں۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

پاکستان نے مالی سال 2012-13 میں چاول کی ایکسپورٹ 7 فیصد گرنے کے باوجود خوراک کے شعبے میں فاضل تجارت کی۔

جون 2012 سے جولائی2013تک 16.14فیصد کمی سے 4ارب18کروڑ75لاکھ 63 ہزار ڈالر کی غذائی اشیا منگوائی گئیں جبکہ 11.35فیصد کے اضافے سے 4ارب 73کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں، اس طرح فوڈ گروپ میں فاضل تجارت کا حجم54کروڑ44لاکھ43ہزار ڈالر فاضل رہا، اس دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ سے بھی 13ارب6کروڑ42لاکھ32ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2011-12 میں 12ارب 33کروڑ60لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ سے 5.90فیصد زیادہ ہے، ٹیکسٹائل گروپ میں سے کاٹن یارن 2 ارب 24 کروڑ، کاٹن کلاتھ 2 ارب 69 کروڑ، نٹ ویئر2ارب3کروڑ، بیڈویئر 1 ارب 78 کروڑ، ریڈی گارمنٹس 1 ارب 81 کروڑ اور بیڈویئر ایکسپورٹ 77کروڑ58لاکھ ڈالر رہی۔



اس کے علاوہ برآمدات میں1ارب17کروڑ79لاکھ ڈالر کے ساتھ جیولری، فارما سیکٹر 87 کروڑ، سیمنٹ 58کروڑ، کھیلوں کا سامان 33 کروڑ اور انجینئرنگ گڈز 29 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ کے ساتھ نمایاں رہے، دوسری طرف درآمدی شعبے میں پٹرولیم کا بل 2 فیصد کم ہو کر 14ارب 91کروڑ 72لاکھ 81 ہزار ڈالر رہا جس میں خام تیل 5 ارب39کروڑ اور پٹرولیم مصنوعات کی 9ارب 52 کروڑ51 لاکھ 61ہزار ڈالر کی برآمدات شامل ہیں، زرعی مداخل و کیمیکلز کی درآمدات 6ارب 37 کروڑ ڈالر، مشینری گروپ کی درآمدات 5ارب69کروڑ 83 لاکھ ڈالر، ٹیکسٹائل گروپ2.6ارب ڈالر، ٹرانسپورٹ2.1 ارب اور دھاتوں کی درآمدات 3ارب 33 کروڑ ڈالر رہیں، دھاتوں میں سے سونے کی درآمدات 101 فیصد کے اضافے سے 34 کروڑ 62 لاکھ 55ہزار ڈالر رہی جبکہ مشینری گروپ میں موبائل فون کی درآمدات 11 فیصد کمی سے 61 کروڑ 38 لاکھ 58 ہزار ڈالر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |