جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں خیبر پختونخوا حکومت

الیکشن کمیشن اس حوا لےسے صوبائی حكومت كے ساتھ باہمی مشاورت كے لئے اجلاس طلب كرے، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک July 19, 2013
خط کو كمیشن كے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا اور اس كے بعد صوبائی حكومت كے ساتھ اجلاس كا فیصلہ كیا جائے گا، سیکریٹری الیکشن کمیشن فوٹو : فائل

ISLAMABAD: خیبر پختونخوا حكومت نے الیكشن كمیشن كو صوبے میں بلدیاتی انتخابات كرانے كے لئے خط لكھ دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے چیف سیكریٹری كی جانب سے سیكریٹری الیكشن كمیشن اشتیاق احمد خان كو لکھے گئے خط میں صوبائی حكومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات كرانے كے لئے اپنی رضا مندی ظاہر كی ہے اور واضح كیا كہ صوبائی حكومت بلدیاتی انتخابات جلد سے جلد كرانے كو تیار ہے لہذا الیكشن كمیشن اس ضمن میں صوبائی حكومت كے ساتھ باہمی مشاورت كے لئے اجلاس طلب كرے تاكہ صوبائی حكومت بلدیاتی انتخابات كے حوالے سے باہمی مشاورت كے بعد دیگر انتظامات كو مكمل كرنے كے لئے وقت مقرر كرسكے۔

اشتیاق احمد کے مطابق صوبائی حكومت كی جانب سے لكھے گئے خط كو چیف الیكشن كمشنر اور كمیشن كے چاروں ممبران تک پہنچا دیا گیا ہے جسے كمیشن كے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا اور اس كے بعد صوبائی حكومت كے ساتھ اجلاس كا فیصلہ كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |