اطالوی عدالت نے پارٹیز میں طوائفوں کو لانے پر برلسکونی کے ساتھیوں کو سزا سنا دی

تینوں افراد پر الزام ثابت ہوا کہ وہ سابق وزیراعظم برلسکونی کی رہائش گاہ پر فحش پارٹیز میں طوائفوں کو لاتے تھے۔


AFP July 19, 2013
استغاثہ نے تینوں ملزمان پر الزام پر عائد کیا تھا کہ تینوں افراد برلسکونی کی پارٹیز میں ہونے والی تمام غیر اخلاقی حرکتوں سے واقف تھے۔

عدالت نے اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کے 3 ساتھیوں کو ان کی پارٹیز میں طوائفوں کو لانے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔

شوبز ایجنٹ لیلی مورا اور ٹی وی اینکر ایمیلو فیڈ کو عدالت نے 7، 7 سال قید اور عمر بھر کے لئے کوئی بھی سرکاری عہدہ لینے پر پابندی عائد کر دی جب کہ نکول منیتی کو 5 سال قید کی سزا کے ساتھ کوئی بھی سرکاری عہدہ رکھنے کے حوالے سے 5 سال کی پابندی عائد کر دی۔ تینوں افراد پر الزام ثابت ہوا کہ وہ سابق وزیراعظم برلسکونی کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی فحش پارٹیز میں طوائفوں کو لانے کا کام کرتے تھے۔

استغاثہ نے تینوں ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ تینوں افراد برلسکونی کی پارٹیز میں ہونے والی تمام غیر اخلاقی حرکتوں سے واقف تھے اور اس حوالے سے انہیں بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کرتے رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اطالوی عدالت نے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے پر 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں