ّن لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے فواد چوہدری

(ن) لیگ نے ہمیشہ قومی اسمبلی کاماحول خراب کیا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 24, 2019
(ن) لیگ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ قومی اسمبلی کا ماحول خراب کیا، (ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے، انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

گزشتہ روزجب وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے منی بجٹ پیش کیا تو (ن) لیگ کی جانب سے ایوان میں شورشرابا کیا گیا جب کہ اسد عمر کے لیے 'جھوٹا جھوٹا' کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں