
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ قومی اسمبلی کا ماحول خراب کیا، (ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے، انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
گزشتہ روزجب وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے منی بجٹ پیش کیا تو (ن) لیگ کی جانب سے ایوان میں شورشرابا کیا گیا جب کہ اسد عمر کے لیے 'جھوٹا جھوٹا' کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔