معروف بھارتی گلوکارہ ریکھا کا پاکستان آنے کا اعلان

ریکھا بھردواج’’شان پاکستان‘‘ کے عنوان سے ہونے والے میوزک ایوارڈ میں فن کا مظاہرہ کریں گی


Showbiz Reporter January 24, 2019
گلوکارہ ریکھا بھردواج 22مارچ کو لاہور میں پرفارم کریں گی۔ فوٹوفائل

بھارت کی معروف پلے بیک سنگر ریکھا بھردواج نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

گلوکارہ ریکھا بھردواج ماضی میں نہ صرف کئی بار پاکستان میں فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں بلکہ بہت سے ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی آوازکا جادو جگاچکی ہیں۔ اس مرتبہ وہ لاہوریوں کے دلوں کو گرمانے کے لیے 22 مارچ کو لاہور میں پرفارم کریں گی۔

ریکھا بھردواج ''شان پاکستان'' کے عنوان سے ہونے والے میوزک ایوارڈ میں فن کا مظاہرہ کریں گی جس میں دونوں ممالک کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ یاد رہے کہ ریکھا بھردواج 2 سال قبل بھی لاہور میں پرفارم کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں