آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

دوران سماعت جیل حکام نے شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔


ویب ڈیسک January 24, 2019
دوران سماعت جیل حکام نے شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جیل حکام نے شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کررکھے ہیں لہذا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث شہباز شریف کو پیش نہیں کیا جاسکا۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ آشیانہ اقبال سکینڈل کیس میں ملزمان کو ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کر دی گئیں،بعض دستاویزات چائنیز زبان میں ہیں جن کا ترجمہ کرکہ کاپیاں ائندہ سماعت پر ملزماں کو فراہم کردی جائیں گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت چند دیگر ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے شہبازشریف، احد چیمہ،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |