محمد عرفان کیلیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑ گئی

اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے محمد عرفان کی ٹانگیں پھنس گئیں۔


Abbas Raza January 24, 2019
جہاز عملے نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔

قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی۔

محمد عرفان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں دوران سفر جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔



سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 7.1 انچ قد کا نقصان دیکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں