جب تک ہم ایک نہیں ہوں گے دشمن حملہ کرتا رہے گا وزیر مملکت برائے داخلہ

بچوں کے عیبوں پر پردے ڈالنے پر ماں باپ ذمہ دار ہوتے ہیں، شہریار آفریدی


ویب ڈیسک January 24, 2019
بچوں کے عیبوں پر پردے ڈالنے پر ماں باپ ذمہ دار ہوتے ہیں، شہریار آفریدی۔ فوٹو : فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوتے تب تک دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم ملی ہے جس کی مدد سے ہم منشیات کا خاتمہ کر سکتے ہیں، ایسا زمانہ بھی تھا کہ کسی کی وفات پر 40 دن تک ٹی وی ریڈیو نہیں لگایا جاتا تھا، اس وقت ایک دوسرے کے لیے درد، احساس اور جذبات ہوتے تھے۔

وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری ماں باپ کی ہوتی ہے، بچوں کے عیبوں پر پردہ ڈالنے پر ماں باپ ذمہ دار ہوتے ہیں، اس سے بھی زیادہ ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو وقت دینا ہوگا جب کہ والدین موبائل فون گیجٹس بچوں کو وقت سے پہلے نہ دیں تاہم صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کومنشیات کی لعنت سے پاک کرنا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہم ان بچوں کو مدر سے میں بھیجتے ہیں جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا، اب حکومت ایسے بچوں کی حفاظت اور ذمہ داری لے گی، وزیراعظم مجھ سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری عزت کرے تو ہمیں عملی اقدامات کرناہوں گے، جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوتے تب تک دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں