مسلم لیگ ن نے صدارتی امیدوار کے لئے 6 ناموں کو حتمی شکل دیدی

اجلاس میں صدارتی امیدوار کیلئے سرتاج عزیز،سعید الزمان صدیقی،ممنون حسین،مہتاب عباسی،غوث علی شاہ اوراقبال ظفر جھگڑا۔۔۔


ویب ڈیسک July 19, 2013
اجلاس میں وزیر اعظم نے صدارتی امیدوار كے لئے دیگر جماعتوں سے رابطے کے لئے ٹاسک فورس بھی قائم کی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لئے 6 ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اسلام آباد میں صدارتی امیدوار كے ناموں كا جائزہ لینے كے لئے وزیر اعظم نواز شریف كی زیر صدارت پارٹی كے سینئر رہنماؤں كا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم كے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی، ممنون حسین، مہتاب عباسی،غوث علی شاہ اور اقبال ظفر جھگڑا كے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف نے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کو ہدایت کی کہ وہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ملک میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے صدارتی امیدوار كے لئے دیگر جماعتوں سے رابطے کے لئے ٹاسک فورس بھی قائم کی جس میں خواجہ آصف، چوہدری نثار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور شہباز شریف شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔