گووندا کے بھانجے کی لاش ان کے گھر سے برآمد

جنویندرا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 24, 2019
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارگووندا کے بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارگووندا کے 34 سالہ بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پراسرار حالت میں ممبئی کے علاقے یاری روڈ میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قادر خان کے بیٹے نے گووندا کی منافقت کا پول کھول دیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنویندرا کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کیلئے بلاک بسٹرفلم کی قربانی دی تھی، گووندا

دوسری جانب گووندا کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جنویندرا آہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبرسن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے اسے طبعی موت قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں