کراچی سٹی کونسل میں ہنگامہ آرائی ارکان آپس میں گتھم گتھا
اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں
KARACHI:
سٹی کونسل کے اجلاس کے دوران ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق میئرکراچی وسیم اخترکی صدارت میں سٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ جماعتِ اسلامی کے لیڈر جنید مکاتی نے ہل پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مسجد شہید کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور مذمتی قرارداد پیش کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مسجد کو شہید کرنے والوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
صورت حال اس وقت کشیدہ ہوئی جب ایم کیو ایم اور حزب مخالف کے ارکان میئر کے ڈائس کے قریب ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔ جس کے بعد جماعتِ اسلامی کی جانب سے چائنا کٹنگ کرنے والوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اوراراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔