حکومت کا ایک اور یوٹرن وزیراعلی ہاؤس پنجاب میں اوپن ڈور پالیسی ختم

وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے کیلیے عام آدمی، اپوزیشن رہنما اور چھوٹے افسران کو سخت انتظامات سے گزرنا ہوگا۔


ویب ڈیسک January 24, 2019
پی ٹی آئی ممبران کو داخلے کے لئے چیکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کی اوپن ڈور پالیسی سیکیورٹی کے نام پر رد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان وزیراعلی پنجاب میں داخل ہونے کے لیے نیا حکم نامہ جاری ہوگیا، وزیراعلیٰ آفس میں داخلے کے لیے نیا ایس او پی جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیِ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کی اوپن ڈور پالیسی سیکورٹی کے نام پر رد کردی۔

ایوان پنجاب سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملنے کی خواہش رکھنے والے عام آدمی، اپوزیشن رہنما اور چھوٹے افسران کو سخت انتظامات سے گزرنا ہوگا تاہم اعلی افسران اور پی ٹی آئی ممبران سمیت ان کے اتحادی جماعت کے رہنماؤں کے داخلے کے لئے چیکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایس او پی کے مطابق شہری اپنی فریاد کے لیے پہلے وزیراعلی کے پرسنل سیکریٹری اور پی ایس او سے رابطہ کریں گے، سیکورٹی کلیئرنس اور افسران کی اجازت کے بعد ایوان وزیر اعلی میں آ سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |