انڈونیشیا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی

لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے باعث 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے


ویب ڈیسک January 24, 2019
لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

FAISALABAD: انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم بھرجانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 سے بڑھ کر 59 ہوگئی ہے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ دیہاتوں سے 3 ہزار 4 سو افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے جب کہ 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں مقامی ڈیم کے اوور فلو کے باعث ہوئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 429 ہوگئی

صوبے سولاویسی میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث پناہ گزین کے لیے عارضی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انڈونیشیا کو دو ہلاکت خیز سونامی کا سامنا رہا، ستمبر میں زلزلے کے بعد آنے والے سونامی میں 2 ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے جب کہ 25 دسمبر کو آنے والے سونامی نے 500 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں