پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 24, 2019
تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصرکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں